ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : کاپ ساحل پر اسکوبا ڈائیونگ سہولت کا افتتاح

اڈپی : کاپ ساحل پر اسکوبا ڈائیونگ سہولت کا افتتاح

Sun, 12 Nov 2017 20:02:46    S.O. News Service

اڈپی 12؍نومبر(ایس او نیوز)ایڈوینچر اسپورٹس کے زمرے میں آنے والے غوطہ خوری کے کھیل 'اسکوباڈائیونگ'کی سہولت اڈپی ضلع کے کاپ ساحل پر بھی فراہم کی جائے گی۔ اس کا افتتاح سابق وزیر اورموجودہ ایم ایل اے ونئے کمار سوراکے نے کیا۔

اپنے خطاب کے دوران ونئے کمار نے کہا کہ کاپ کے ساحلی علاقے کی ترقی اور سیاحوں کے لئے پرکشش مقام کا روپ دینے کے کئی منصوبے بنائے گئے ہیں۔غیر ملکی سیاحوں کو اس طرف راغب کرنے کے لئے پڈوبیدری کے قریب انٹرنیشنل ایئر پورٹ بنایا جانا چاہیے۔اس کے علاوہ سیاحوں کی دلچسپی کو نظر میں رکھتے ہوئے جنوری 2018میں کاپ فیسٹول منایاجارہا ہے۔

اس موقع پر کاپ میونسپالٹی کی صدر سؤمیا،اڈپی ضلع پنچایت کے سی ای او شیوانند کاپسی،چیف افیسر رایپّا وغیرہ موجود تھے۔اسکوبا ڈائیونگ کی سہولت فراہم کرنے کا ٹھیکہ اڈپی ضلع انتظامیہ کی طرف سے ویسٹ کوسٹ ایڈوینچر کمپنی کو دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ یہی کمپنی فی الحال گوا ، ممبئی اور نیترانی جزیرے کے قریب اسکوبا ڈائیونگ کی سہولت فراہم کررہی ہے۔اس سہولت کا مزہ لینے کے لئے فی کس 3500روپے فیس چارج کی جارہی ہے۔


Share: